• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف کی پارٹی صدر عہدے پر بحالی کی درخواست بطور اعتراض سماعت کیلئے مقرر

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کو پارٹی صدر کے عہدے پر بحال کرنے کی درخواست لاہور ہائیکورٹ میں بطور اعتراض سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی کل درخواست پر بطور اعتراض سماعت کریں گے۔

رجسٹرار آفس نے درخواست پر اعتراض عائد کر رکھا ہے کہ نواز شریف کو پارٹی عہدے سے سپریم کورٹ نے ہٹایا، وہاں رجوع کیا جائے۔

لاہور ہائیکورٹ میں مقامی وکیل آفاق ایڈووکیٹ نے درخواست دائر کر رکھی ہے۔

قومی خبریں سے مزید