• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا، جاپان اور فلپائن کی کوسٹ گارڈ فورسز کی پہلی مشترکہ بحری مشقیں

فلپائن کوسٹ گارڈ کا بحری جہاز
فلپائن کوسٹ گارڈ کا بحری جہاز

امریکا، جاپان اور فلپائن کی کوسٹ گارڈ فورسز پہلی بار ساؤتھ چائنا سمندر میں سہ فریقی بحری مشقوں میں حصہ لیں گی۔

یہ مشقیں یکم سے 7 جون تک جاری رہیں گی جبکہ آسٹریلیا مبصر کے طور پر شرکت کرے گا۔

فلپائن کے 4 جبکہ امریکا اور جاپان کا ایک، ایک بحری جہاز مشقوں میں حصہ لے گا۔

یہ مشقیں سمندر میں قانون نافذ کرنے، سرچ اور ریسکیو آپریشن میں تعاون کو بہتر بنانے کیلئے منعقد کی جا رہی ہیں۔

رواں برس فروری میں فلپائن نے جاپان اور امریکا کو مشترکہ بحریہ مشقوں کیلئے تجویز پیش کی تھی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید