• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مصر سے تعلقات بحالی کا خیرمقدم کریں گے، ایرانی سپریم لیڈر

تہران (اے ایف پی) ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای اور صدر ابراہیم رئیسی نے مصر کے ساتھ تعلقات کی بحالی کا خیرمقدم کرنے کا عندیہ دیا ہے، سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے گزشتہ روز عمان کے دورے پر آئے ہوئے سلطان ہیثم بن طارق سے ملاقات کے دوران کہا کہ وہ مصر کے ساتھ سفارتی تعلقات کی بحالی کا خیرمقدم کریں گے۔خیال رہے کہ ایران اور مصر کے درمیان تعلقات 1979 میں ایران میں اسلامی انقلاب کے بعد اور مصر کی جانب سے اسلامی جمہوریہ کے دشمن اسرائیل کو تسلیم کرنے کے بعد خراب ہوئے۔آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا کہ عمانی رہنما نے ان سے کہا تھا کہ مصر تعلقات بحال کرنے کے لیے تیار ہے۔ایران کی سرکاری ویب سائٹ کے مطابق سپریم لیڈر نے کہا کہ ہم اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ تعلقات بحال کرنے پر مصر کی رضامندی کے بارے میں عمانی سلطان کے بیان کا خیرمقدم کرتے ہیں اور ہمیں اس کیلئے راضی ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمان اور ایران کے درمیان تعاون کو بڑھانا ضروری ہے کیونکہ دونوں ممالک آبنائے ہرمز کی انتہائی اہم آبی گزرگاہ کا اشتراک کرتے ہیں۔

دنیا بھر سے سے مزید