ایران کی تین میں سے ایک ایٹمی سائٹ کا معاملہ حل ہوگیا۔
تہران سے ایرانی میڈیا کے مطابق ایران کی ایٹمی سائٹ میں یورینیم کے ذرات ملنے پر آئی اے ای نے تحقیقات کی تھیں۔
خبر ایجنسی کے مطابق ایرانی ایٹمی سائٹ پر 83.7 فیصد خالص یورینیم کے ذرات ملنے پر تحقیقات کی گئیں۔
ایرانی میڈیا کے مطابق ایران کی ایٹمی سائٹ پر یورینیم کے83.7 فیصد خالص ذرات ملنے کا کیس بند کر دیا گیا۔
ایرانی میڈیا نے بتایا کہ ایران میں مقررہ حد سے زیادہ افزودہ یورینیم کے ذرات کی موجودگی پر تحقیقات کی جا رہی تھیں۔
عالمی جوہری توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) رواں ہفتے ایران سے متعلق سہ ماہی رپورٹ جاری کرے گا۔