• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹر عاصم کی ویڈیو لیک ہونے کے ذمہ دار چوہدری نثار ہیں، مولا بخش چانڈیو

کراچی (اسٹاف رپورٹر )سندھ کے مشیراطلاعات مولابخش چانڈیونے کہاہے کہ ڈاکٹر عاصم کے بیانات کی وڈیو لیک ہونے کے ذمہ دار چوہدری نثار ہیں کیونکہ وہ وزیر داخلہ کے ماتحت اداروں کی تحویل میں ہیں۔ اتوار کو کراچی سے جاری بیان میں مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ ڈاکٹرعاصم کے بیانات کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کیا جارہا ہے، ان کا بیان منظرعام پر آنا زیر سماعت مقدمات پر اثر انداز ہوسکتا ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ متعدد مرتبہ پیپلز پارٹی کو ڈاکٹر عاصم کے بیانات کو منظرعام پر لانے کی دھمکیاں دے چکے ہیں۔مشیر اطلاعات سندھ نے کہاکہ ڈاکٹرعاصم وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کے ماتحت اداروں کی قید میں ہیں اور ڈاکٹرعاصم کے ویڈیو بیانات کا منظر عام پر آنے کی ذمہ داری بھی وفاقی وزیر پر ہی عائد ہوتی ہے۔
تازہ ترین