• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

9 مئی کے مرکزی کردار زمان پارک اور چکوال میں بیٹھے ہیں، جاوید لطیف

جاوید لطیف - فوٹو: فائل
جاوید لطیف - فوٹو: فائل

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ 9 اور 10 مئی کے مرکزی کردار زمان پارک اور چکوال میں بیٹھے ہیں۔

سرگودھا میں میڈیا سے بات چیت میں میاں جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ  ہنگامہ آرائی کرنے والوں کو پھانسی دینے سے مسائل حل نہیں ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ مرکزی کرداروں کو بےنقاب کر کے سزا دینا ہوگی۔

جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ 9 مئی کی سازش بیرونی طاقتوں کے ساتھ مل کر تیار کی گئی۔ اگلے چند دنوں میں ثبوت کے ساتھ تمام سازش بےنقاب کریں گے۔

ن لیگی رہنما نے کہا کہ 9 مئی کے کردار بےنقاب ہوں گے تو 2017 کے کرداروں کا بھی پتہ چل جائے گا۔ 

ساتھ میں انہوں نے یہ بھی کہا کہ آئی ایم ایف عالمی قوتوں کا ہتھیار ہے۔

قومی خبریں سے مزید