ایئر پورٹس سیکیورٹی فورس کے عملے نے فیصل آباد ایئر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے شارجہ جانے والے مسافر سے 3.2 کلو گرام آئس ہیروئن برآمد کر لی۔
ترجمان کے مطابق مسافر اشرف علی نے سفری بیگ کے اندر موجود سوہن حلوے کے 2 ڈبوں میں حلوے کی تہہ کے نیچے مہارت سے منشیات چھپا رکھی تھی۔
انہوں نے کہا کہ اے ایس ایف کے عملے نے سامان کی تلاشی کے دوران منشیات برآمد کر کے اسمگلنگ کی کوششں ناکام بنا دی۔
ان کا کہنا ہے کہ ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد برآمد شدہ منشیات سمیت مزید قانونی کارروائی کے لیے اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کے حکام کے حوالے کر دیا گیا۔