• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: مختلف علاقوں میں خواجہ سرا اور 3 خواتین سے مبینہ زیادتی

لاہور کے مختلف علاقوں میں خواجہ سرا اور 3 خواتین سے مبینہ زیادتی کی وارداتیں پیش آئی ہیں۔ واقعات میں ملوث ملزمان تاحال گرفتار نہ کیے جاسکے۔ 

پولیس کے مطابق رائیونڈ میں دو ملزمان نے خواجہ سرا انمول کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ڈیفنس کے علاقے میں ڈرائیور نے گھریلو ملازمہ سے مبینہ زیادتی کی۔

ہربنس پورہ میں 13 سال کی لڑکی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔ شالیمار کے علاقے میں بھی خاتون کے ساتھ مبینہ زیادتی کی گئی۔

پولیس نے مزید کہا کہ تمام واقعات کے مقدمات درج کرلیے ہیں لیکن ابھی کوئی ملزم گرفتار نہیں ہوا۔

قومی خبریں سے مزید