پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کراچی سے رکن قومی اسمبلی نجیب ہارون نے پارٹی سے لاتعلقی سے متعلق سوال کا گول مول جواب دیا۔
کراچی میں جیو نیوز سے گفتگو میں نجیب ہارون نے 9 مئی کے واقعات کی مذمت کردی۔
انہوں نے کہا کہ وہ پی ٹی آئی کے بانیوں میں سے ہیں مگر اب معاملات سنبھالنے کی ضرورت ہے۔
صحافی نے نجیب ہارون سے استفسار کیا کہ پی ٹی آئی میں ہیں یا 9 مئی کے بعد علیحدگی کا اعلان کرتے ہیں۔
پی ٹی آئی رہنما نے جواب دیا کہ پہلے بھی قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دے چکا۔ 14 مہینے پہلے بھی پارٹی سے درخواست کی تھی کہ میری جگہ کسی اور کو نامزد کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ میرا استعفیٰ ایک طرح سے ترجیحات اور معاملات پر توجہ دلاؤ نوٹس تھا۔ 14 ماہ پہلے ہی کہہ دیا تھا معاملات گمبھیر ہوگئے ہیں۔
جیو نیوز کی جانب سے پارٹی سے لاتعلقی سے متعلق پوچھے گئے سوال پرگول مول جواب دیا۔