چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے ناراضی کی خبروں کی تردید کردی۔
جیو نیوز سے گفتگو میں عمران خان نے کہا کہ عارف علوی سے ناراضی کی بات درست نہیں، دراصل میرا صدر مملکت سے رابطہ نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ عارف علوی دستخط نہ بھی کرتے تو قانون بن جانا تھا۔
صحافی نے استفسار کیا کہ کیا عارف علوی آپ کے سوالوں کا جواب نہیں دیتے ہیں؟ اس پر عمران خان نے جواب دیا کہ نہیں نہیں یہ بالکل غلط بات ہے۔
صحافی نے عمران خان سے پوچھا کہ عارف علوی نے بل پر جو دستخط کیے کیا یہ آپ کے علم میں تھا؟ کیا سب کچھ آپ کے مشورے سے ہوا؟
عمران خان نے دونوں سوالوں کا جواب ہاں میں دیا ۔