فیصل آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے رن وے کو بھی تعمیر نو کے بعد آپریشنل کردیا گیا ہے۔
دوبارہ تعمیر کیے گئے رن وے پر پہلی فلائٹ پی کے 224 بدھ کی رات 10 بجے اتری۔
اس موقع پر ایئرپورٹ مینجر، سینئر اے ٹی سی او اور پروجیکٹ ڈائریکٹر اپنی ٹیموں کے ہمراہ موجود تھے۔
لینڈنگ کے بعد پائلٹ آن کمانڈ نے پروجیکٹ کو مکمل کرنے پر سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کو مبارکباد دی۔