• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان جونیئر ٹیم بغیر ڈیلی الاؤنس کے کھیلنے پر مجبور

فائل فوٹو
فائل فوٹو

جونیئر ایشیا کپ ہاکی میں شرکت کرنے والی پاکستان جونیئر ٹیم بغیر ڈیلی الاؤنس کے کھیلنے پر مجبور ہے۔

 ذرائع کے مطابق دورے پر اب تک کسی کھلاڑی کو یومیہ الاؤنس نہیں دیا گیا، غیر ملکی دورے پر ہر کھلاڑی کو یومیہ 100 امریکی ڈالرز دیے جاتے ہیں۔

اب تک نہ مینجمنٹ کو اور نہ ہی کسی کھلاڑی کو ڈیلی الاؤنس دیا گیا ہے، ٹیم روانگی سے قبل پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) نے پاکستان اسپورٹس بورڈ سے کئی بار فنڈز کی درخواست کی۔

ذرائع  کا کہنا ہے کہ پی ایچ ایف نے خود ٹکٹس اور کھلاڑیوں کی رہائش کا انتظام کیا، ٹیم روانگی کے وقت پی ایس بی سے صرف ڈیلی الاؤنس دینے کا کہا گیا تھا اس کا بھی انکار کر دیا گیا۔

واضح رہے کہ جونیئر ایشیا کپ ہاکی میں پاکستان جونیئر ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کر کے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید