• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جرمنی: داعش کیلئے چندہ جمع کرنے کے الزام میں 7 افراد گرفتار

ایک ہزار سے زائد پولیس اہلکاروں نے جرمنی میں 90 سے زائد مقامات پر چھاپے مارے۔
ایک ہزار سے زائد پولیس اہلکاروں نے جرمنی میں 90 سے زائد مقامات پر چھاپے مارے۔

جرمنی نے گزشتہ روز شام میں موجود داعش کیلئے چندہ جمع کرنے کے الزام میں 7 افراد کو گرفتار کرلیا۔

پراسیکیوٹرز کے مطابق گروپ نے ٹیلیگرام میسجنگ سروس استعمال کرکے چندہ مانگا تھا۔

بین الاقوامی گروپ میں 4 جرمن، ایک مراکشی، ایک کوسوو اور ایک ترک شہری شامل تھا۔

جرمنی کے فیڈرل پراسیکیوٹر کا کہنا ہے کہ یہ گروپ اس بین الاقوامی نیٹ ورک کا حصہ ہے جو شام میں داعش کی دہشتگردانہ کارروائیوں کیلئے مالی معاونت کرتا ہے۔

ملزمان نے 69 ہزار ڈالر اکٹھے کیے تھے اور یہ رقم شام میں داعش کو بھیجی تھی۔

پراسیکیوٹر کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے جمع کردہ فنڈز شمالی شام کے کیمپس میں زیر حراست داعش دہشتگردوں کی مالی مدد کیلئے استعمال کیے گئے اور انہیں جیل توڑ کر بھاگنے میں مدد دینے کیلئے بھی بروئے کار لائے گئے۔

یہ گرفتاریاں قومی سطح پر داعش کو چندہ دینے والے افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کا حصہ ہے۔

ایک ہزار سے زائد پولیس اہلکاروں نے جرمنی میں 90 سے زائد مقامات پر چھاپے مارے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید