بھارتی ریاست اڑیسہ کے ضلع بالاسور میں دو مسافر اور ایک مال بردار ٹرینوں کے درمیان ہوئے ہولناک حادثے میں مرنے والوں کی تعداد 233 ہوگئی، جبکہ 900 سے زائد افراد زخمی ہیں۔
درجنوں افراد اب بھی متاثرہ بوگیوں میں پھنسے ہوئے ہیں جنہیں نکالنے کیلئے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
حکام کی جانب سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق کورومنڈل ایکسپریس کلکتہ سے چنئی جا رہی تھی جب وہ دوسری ٹرین کی بوگیوں سے ٹکرا گئی۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق دونوں ٹرینیں ایک ہی پٹری پر تھیں جس کی وجہ سے حادثہ ہوا، مال بردار ٹرین حادثے کے مقام پر کھڑی تھی۔