اسلام آباد (نمائندہ جنگ) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ ملک نااہل حکمرانوں کی وجہ سے قرضوں کی دلدل میں پھنسا،وسائل اور مسائل کا ادراک نہیں،تبدیلی کے دعوے غلط،پی ٹی آئی نے قوم کے چار سال ضائع کئے، پی ڈی ایم بھی کوئی بہتری نہ لاسکی، دنیا نے ترقی کی اور مریخ پر قدم رکھا ہمارے حکمرانوں نے بازاروں، سڑکوں پر آٹے کی ٹرک کھڑے کئے اور لنگرخانے کھولے، دنیا غربت جبکہ ہمارے سیاستدان ایک دوسرے کو ختم کرنا چاہتے ہیں حالات کی وجہ سے ہر پاکستانی ڈپریشن اور ٹینشن کا شکار ہے، ایک ایک لٹیرے کا احتساب ہونا چاہئے پاناما لیکس اور پنڈوراپیپرز میں ملوث تمام افراد کو کٹہرے میں لایا جائے ،ہمیں ملک میں بین الاقوامی منڈی کو فروغ دینا ہو گا تجربہ کی بنیاد پر پوری ذمہ داری سے کہتا ہوں پاکستان کو بیرونی قرضوں کی ضرورت نہیں وسائل کی منصفانہ تقسیم ممکن بنانا ہوگی۔