تحریک انصاف کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کو 2 ارب روپے سے زائد کی کرپشن کے الزام میں آج گوجرانوالہ کی عدالت میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔
گزشتہ روز لاہور کی مقامی عدالت نے پرویز الہٰی کو ترقیاتی منصوبوں میں مالی بے ضابطگیوں کے مقدمے سے ڈسچارج کیا تھا۔
پرویز الہٰی کی رہائی ہوتے ہی انہیں دوسرے مقدمے میں گرفتار کرکے اینٹی کرپشن ٹیم گوجرانوالہ لے گئی تھی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے چوہدری پرویز الہٰی کو مقدمے سے ڈسچارج کردیا تھا۔
عدالت نےحکم دیا تھا کہ کرپشن کے کوئی شواہد نہیں ملے، پرویز الہٰی کسی اور کیس میں نامزد نہیں تو رہا کر دیا جائے۔