• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرویز الہٰی کے ترجمان اقبال چوہدری کو رہا کر دیا گیا


پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صدر اور سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کے ترجمان اقبال چوہدری کو پولیس نے رہا کر دیا۔

پولیس نے کہا ہے کہ پرویز الہٰی کے ترجمان اقبال چوہدری کو رہا کر دیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی رہنما خواجہ وقار کو بھی رہا کر دیا ہے۔

اقبال چوہدری اور خواجہ وقار کو عدالت کے احاطے سے پکڑا گیا تھا۔

دوسری جانب اینٹی کرپشن پولیس پی ٹی آئی کے صدر پرویز الہٰی کو آج ڈیوٹی جوڈیشل مجسٹریٹ محمد افضل کی عدالت میں پیش کرے گی جہاں ان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جائے گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز عدالت نے ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن کے کیس میں پرویز الہٰی کو بری کیا تھا جس کے فوری بعد پولیس نے انہیں دوسرے مقدمے میں گرفتار کر لیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید