ترکیہ کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ وہ شمالی کوسووو میں بدامنی سے نمٹنے کیلئے اپنی ایک کمانڈو بٹالین بھیجے گا۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق نیٹو کی جوائنٹ فورس کمانڈ نے ترکیہ سے فوجی دستے بھیجنے کی درخواست کی تھی۔
ترکیہ کی کمانڈو بٹالین علاقے میں موجود نیٹو کے مشن کوسووو فورس (KFOR) کے ساتھ بطور ریزرو یونٹ شامل ہوجائے گی۔
ترک وزارت دفاع کے عہدیدار نے کہا کہ 500 فوجی کوسووو جائیں گے۔
نیٹو نے منگل کو اعلان کیا تھا کہ وہ علاقے میں موجود فورسز کو 700 اہلکاروں کی نئی کمک بھیجے گا۔
کوسووو فورس میں اس وقت 3 ہزار 800 فوجی اہلکار ہیں جن میں 350 کا تعلق ترکیہ سے ہے۔
خیال رہے کہ پیر کو سرب جنگجوؤں کے ساتھ مسلح تصادم میں 30 فوجی زخمی ہوئے تھے۔