اینٹی کرپشن پنجاب کے ترجمان کا کہنا ہے کہ جعلی بھرتی کیس میں سیکریٹری پنجاب اسمبلی رائے ممتاز حسین کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
ترجمان اینٹی کرپشن پنجاب کے مطابق سیکریٹری پنجاب اسمبلی رائے ممتاز کو جعلی بھرتیاں ثابت ہونے پر گرفتار کیا گیا۔
رائے ممتاز نے پرویز الہٰی سے مل کر پنجاب اسمبلی میں جعلی بھرتیاں کیں، پرویز الہٰی نے پنجاب اسمبلی میں گریڈ 17 پر 12 غیرقانونی بھرتیاں کیں۔
پنجاب اسمبلی میں اُمیدواروں کو ریکارڈ میں ردوبدل کرکے بھرتی کیا گیا۔
واضح رہے کہ اینٹی کرپشن پنجاب نے گوجرانوالا کی عدالت سے دو کیسز میں بری ہونے کے بعد سابق وزیر اعلیٰ چوہدری پرویز الہٰی کو پنجاب اسمبلی میں جعلی بھرتیوں کے کیس میں گرفتار کرلیا ہے۔