• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انتخابات ہونے جارہے ہیں اس لئے بجٹ اچھا آئے گا،تجزیہ کار

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیوکے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں میزبان علینہ فاروق شیخ نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے بہت سے رہنماایم پی ایز ، ایم این ایز ہیں۔ جو حال ہی میں پی ٹی آئی اور عمران خان کا ساتھ چھوڑ کر گئے ہیں خاص طور پر9 مئی کے واقعات کے بعدلیکن ایسے میں کچھ ایسے رہنما، پارٹی صدر اور پارٹی کے وائس چیئرمین یعنی شاہ محمود قریشی اور پرویز الٰہی انہوں نے عمران خان کا ساتھ چھوڑنے سے انکار کردیا ہے۔ پہلا سوال کیا خواجہ آصف کا موقف درست ہے؟ کا جواب دیتے ہوئے تجزیہ کاروں نے کہاکہ پی ٹی آئی میں وفادار کم ہیں لیکن عمران خان کے جانشین بننے کے خواہش مند زیادہ ہیں، ایک دوسرے سوال پر تجزیہ کاروں نے کہا کہ بجٹ اس لئے اچھا آئے گا کیوں کہ الیکشن ہونے جارہے ہیں۔ تجزیہ کار ارشاد بھٹی نے کہا کہ آج کا جو دور ہے ان میں چند پہنچے ہوئے بزرگ ہیں ان میں سے ایک بڑے بزرگ کا نام آج کل خواجہ آصف ہے۔ ان میں ایک بٹن بھی ہے بٹن آف ہوجائے تو وہ مفاہمتی ہوجاتے ہیں بٹن آن ہوجائے تووہ انقلابی ہوجاتے ہیں۔ آج کل انہیں چیزوں کا وقت سے پہلے پتہ چل جاتا ہے۔ چوہدری پرویز الٰہی کے پاس متبادل ق لیگ ہے اور اندرون خانہ چوہدری شجاعت انہیں پیغام بھجوا بھی چکے ہیں کہ گھر واپس آجائیں چوہدری وجاہت بھی کہہ چکے ہیں لیکن وہ واپس نہیں آرہے۔ شاہ محمود قریشی پی ٹی آئی چھوڑ جائیں گے ایسا دکھائی نہیں دے رہاوہ کسی اور پارٹی میں جائیں گے تو زیادہ سے زیادہ دوسری تیسری پوزیشن پر ہوں گے۔ اس وقت جو صورتحال ہے قاسم کے ابا انہیں جانشین بنا چکے ہیں۔اگر قاسم کے ابا نا اہل ہوتے ہیں تو وہ جانشین کے طور پر قابل قبول ہوں گے۔ تجزیہ کارحفیظ اللہ نیازی نے کہا کہ شاہ محمود قریشی کو پی ٹی آئی میں مذاکرات کرکے میں ہی لایا تھا۔

ملک بھر سے سے مزید