لاہور(نمائندہ خصوصی ،خصوصی نمائندہ)گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی لاہور میں مصروف ترین دن گزارنے کے بعد واپس پشاور چلے گئے، گورنر کے پی کے نے نگران صوبائی وزیر ، منظور آفریدی، نگران صوبائی وزیر آبپاشی فضل الٰہی، فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس کے صدر عرفان اقبال شیخ، سابقہ صدر میاں انجم نثار، خواجہ شاہ زیب اکرم کے ہمراہ دورہ لاہور کے موقع پر پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چئیرمین آصف علی زرداری سے اہم ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت خیبر پختونخوا میں امن و امان، معاشی و سیاسی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔