سرگودھا(نامہ نگار)جناح بیراج میانوالی سے مزید 2 نعشیں برآمد کرلی گئی، 3 ماہ کے دوران ملنے والی نعشوں کی تعداد 40سے تجاویز کر گئی۔ تفصیلات کے مطابق کالا باغ پولیس نے جناج بیراج سے ایک مرد اور ایک خاتون کی نعشیں نکالی ہیں جنہیں لاوارث قراد دیکر دفن کر دیا گیا ہے۔ جناح بیراج سے ملنے والی نعشوں کا سلسلے ابھی تک نہیں رک سکا، جن میں سے اکثر نعشیں سر کٹی تھیں۔ مجموعی طور پر 40سے زائد نعشیں پولیس کیلئے معمہ بن ہوئی ہیں۔