• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اعجاز اسلم نے ناقِد کو نظریہ تبدیل کرنے کا مشورہ دے دیا

پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ معروف اداکار اعجاز اسلم نے تنقید کرتے ہوئے سوشل میڈیا صارف کو نظریہ تبدیل کرنے کا مشورہ دے دیا۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکار اعجاز اسلم نے اپنے سفر پر مبنی ایک وی لاگ شیئر کیا۔

مذکورہ وی لاگ میں اداکار اپنی فلائٹ کا احوال بیان کرتے ہیں جو ترکیہ سے ہوتی ہوئی امریکا پہنچی۔

تاہم اس وی لاگ پوسٹ کے کمنٹس میں ایک سوشل میڈیا صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے اداکار پر تنقید کی اور لکھا کہ ’آپ جیسی مشہور شخصیات کو بزنس کلاس کا سفر کرنا چھوڑ دینا چاہیے، بلاجواز نمود و نمائش سے براہ کرم باز رہنے کی کوشش کریں۔

سوشل میڈیا صارف کی جانب سے کی جانے والی سخت تنقید پر اداکار نے تحمل کا مظاہرہ کیا اور مشورہ دیتے ہوئے لکھا کہ یہ آپ کے دیکھنے کا نظریہ ہے، براہ کرم اپنا دیکھنے کا نظریہ تبدیل کریں۔

دوسری جانب دیگر سوشل میڈیا صارفین نے تبصرہ کرتے ہوئے اس وی لاگ کی تعریف کی اور کہا کہ انہوں نے گھر بیٹھے دنیا گھوم لی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید