• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہمایوں اشرف نے اسپاٹ بوائے سے جھگڑے کی وجہ بتادی

ہمایوں اشرف، فائل فوٹو
ہمایوں اشرف، فائل فوٹو 

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار ہمایوں اشرف نے ایک اسپاٹ بوائے کے ساتھ کچھ عرصہ قبل ہونے والےجھگڑے کے بارے میں بات کی۔

ہمایوں اشرف نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی شو میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں زندگی کے مختلف مضوعات پر خوشگوار گفتگو کی۔

اُنہوں نے شو کے دوران ایک اسپاٹ بوائے سے ہونے والے متنازع جھگڑے کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ اس اسپاٹ بوائے نے مجھ سے بہت بدتمیزی کی اور یہ جھگڑا شوٹنگ ختم ہونے کے بعد ہوا تھا۔

اُنہوں نے کہا کہ شوٹنگ کے دوران بھی میں اسے دیکھ رہا تھا کہ وہ میرے اسپاٹ بوائے سے الجھ رہا تھا پھر جب شوٹ ختم ہوئی تو مجھ سے بدتمیزی کرنے لگا۔

اُنہوں نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ میرے اسپاٹ بوائز سے جھگڑوں کے بارے میں باقی کی جتنی بھی افواہیں گردش کررہی ہیں ان میں کوئی سچائی نہیں ہے۔

واضح رہے کہ 2015ء میں ہمایوں اشرف پر ایک اسپاٹ بوائے کو مارنے کا الزام بھی عائد کیا گیا تھا جس کی وجہ سے اُنہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

بعد ازاں، اداکار نے اسپاٹ بوائے کے ساتھ اپنے معاملات سلجھا لیے اور اس کے ساتھ اپنی ایک تصویر سوشل میڈیا پر بھی شیئر کی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید