• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانوی وزیراعظم نے نیٹو میں اپنا سیکریٹری جنرل لانے کیلئے لابنگ شروع کر دی

برطانوی وزیراعظم رشی سوناک اور وزیر دفاع بین والس ٹینک پر بیٹھے ہوئے ہیں۔
برطانوی وزیراعظم رشی سوناک اور وزیر دفاع بین والس ٹینک پر بیٹھے ہوئے ہیں۔

برطانوی وزیراعظم رشی سوناک نے اپنے وزیر دفاع بین والس کی تعریف کرتے ہوئے انہیں ’بہترین‘ قرار دے دیا۔

وزیراعظم رشی سوناک رواں ہفتے امریکی صدر جو بائیڈن سے اپنی چوتھی ملاقات کریں گے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق اس ملاقات میں وہ صدر بائیڈن کو بین والس کی بطور نیٹو سیکریٹری جنرل تقرری پر قائل کریں گے۔

وزیراعظم رشی سوناک نے ایک نیوز کانفرنس میں کہا کہ نیٹو کیلئے بین ایک بہترین سیکریٹری جنرل ثابت ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ بین کو دنیا بھر میں ان کے ہم منصب بہت پسند کرتے ہیں، برطانیہ ہمیشہ نیٹو کا بڑا شراکت دار رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نیٹو آپریشنز کی سربراہی کرچکے ہیں اور ہمارا تاثر ایک دانشمند سربراہ کے جیسا ہے۔

رواں ماہ کے آغاز میں بین والس نے کہا تھا کہ اگر انہیں نیٹو سیکریٹری جنرل بننے کی پیشکش ہوئی تو وہ انکار نہیں کریں گے۔

کچھ حکومتیں چاہتی ہیں کہ اس بار نیٹو کو پہلی خاتون سیکریٹری جنرل ملے جس کیلئے ڈنمارک کی وزیراعظم میٹے فریڈرکسن بھی سنجیدہ امیدوار کے طور پر ابھری ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید