وائس چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) شاہ محمود قریشی کو اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا ہے۔
جیل حکام کے مطابق شاہ محمود قریشی کو عدالتی احکامات پر رہا کیا گیا ہے۔ اس موقع پر صاحبزادی وکیل کے ہمراہ اڈیالہ جیل کے باہر موجود تھیں۔
وائس چیئرمین پی ٹی آئی کی رہائی کے احکامات لاہور ہائیکورٹ کے راولپنڈی بینچ نے دیے تھے۔
عدالت نے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کے تھری ایم پی او کے آرڈر کالعدم قرار دیے تھے۔