سپریم کورٹ نے منیجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی) پاکستان ٹیلی ویژن ( پی ٹی وی) کیس کا فیصلہ 184(3) کے تحت سنایا تھا، درخواست گزاروں کو نئے قانون کا فائدہ لینا چاہیے۔
جسٹس اطہر من اللّٰہ نے سابق ایم ڈی پی ٹی وی عطا الحق قاسمی نظر ثانی کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیے۔
چیف جسٹس نے درخواست گزار کے وکیل کو کہا کہ نیا قانون نافذ ہے آپ اس کے تحت درخواست دے سکتے ہیں، چاہیں تو نئے قانون کے مطابق نظرثانی دائر کریں۔
عدالت عظمیٰ نے نئےقانون کےمطابق نظرثانی درخواستوں میں وکلا تبدیل کرنے کی بھی اجازت دے دی۔