• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میو اسپتال میں ٹیسٹ کٹس ختم، مریض نجی لیبارٹریز جانے پر مجبور

میو اسپتال لاہور میں ٹیسٹ کٹس ختم ہوگئیں، مریض نجی لیبارٹریز سے ٹیسٹ کرانے پر مجبور ہوگئے۔

کنگ ایڈورڈ اور میو اسپتال کی لیبارٹری نے 1 ماہ سے کٹس نہ ملنے پر اسپتال انتظامیہ کو آگاہ کردیا تھا۔

مراسلے میں کہا گیا تھا کہ پیشاب، مثانہ، کولیسٹرول، ٹوٹل پروٹین و دیگر ٹیسٹوں کی کٹس ختم ہیں، جن کے بغیر ٹیسٹ ممکن نہیں، انتظامیہ نئی کٹس خرید کر مہیا کرے۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق میو اسپتال کے تمام وارڈز میں اس وقت 2578 مریض داخل ہیں جبکہ ایمرجنسی میں روزانہ 2500 مریض آتے ہیں۔

صحت سے مزید