جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ کی فرانس میں افغان باشندے کی جانب سے بنائی گئی ویڈیو کو ایڈیٹ کرکے سوشل میڈیا پر شیئر کیا گیا۔ فرانسیسی حکام کو مطلع بھی کردیا گیا ہے۔
قمر جاوید باجوہ فرانس کے سرحدی شہر انیسی سٹی میں اپنے اہلِ خانہ کے ساتھ چھٹیاں گزارنے کےلیے آئے ہوئے تھے۔
سیر کے دوران جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ ایک عمارت کے باہر بیٹھے تھے کہ وہاں سے گزرنے والے افغان نژاد دو افراد نے اچانک انہیں دیکھ کر بےاختیار کہا یہ آرمی چیف قمر جاوید باجوہ ہیں اور فون سے ویڈیو بنانا شروع کردی۔
ان لوگوں نے ویڈیو سوشل میڈیا پر اپلوڈ بھی کی جس میں افغان باشندے غلیظ انداز میں گفتگو کر رہے تھے۔
تاہم عینی شاہد نے ویڈیو سے متعلق انکشاف کیا ہے کہ جب قمر جاوید باجوہ نے پولیس بلانے کا کہا تو کچھ دیر بعد یہ افغان باشندے وہاں سے چلے گئے۔
عینی شاہد کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس ویڈیو میں جو غلیظ باتیں وائرل کی گئیں وہ بعد میں ڈب کی گئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق پاکستانی سفارت خانہ نے اس سلسلہ میں فرانسیسی حکام کو بھی مطلع کردیا ہے۔