• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہزادہ ہیری 130برس میں عدالت کے روبرو پیش ہونیوالے پہلے شاہی فرد

کراچی ( نیوز ڈیسک) شہزادہ ہیری برطانوی میڈیا گروپ کے خلاف ثبوت پیش کرنے لندن ہائی کورٹ پہنچ گئے۔وہ گزشتہ تقریباً 130برس کے دوران عدالت کے روبرو پیش ہونے والے پہلے شاہی فرد ہیں۔ لندن ہائی کورٹ میں برطانوی میڈیا گروپ ’مرر گروپ نیوز پیپر‘ کے خلاف شہزادہ ہیری کے مقدمے کی سماعت کے دوران ان کے وکیل کا کہنا تھا کہ مقدمہ پریس کے خلاف انتقامی کارروائی کا حصہ نہیں۔ شہزادہ ہیری کے علاوہ 100 دیگر شخصیات نے برطانوی میڈیا گروپ پر مقدمہ کیا تھا اور الزام لگایا تھا کہ میڈیا گروپ نے 1991 سے لے کر 2011 کے دوران غیرقانونی طور پر فون ہیک کرنے اور دیگر غیرقانونی ذرائع سے ان کے بارے میں جاسوسی کرکے معلومات جمع کیں تھیں۔

دنیا بھر سے سے مزید