• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مارکیٹ میں دستیاب اعصابی مرض کی ٹیبلٹ کے تین بیچز جعلی قرار، ڈریپ

مارکیٹ میں دستیاب اعصابی مرض کی ٹیبلٹ فینو بار 30 ایم جی کے تین بیچز جعلی قرار دے دیے گئے۔

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے فینو بار گولی سے متعلق ریپڈ الرٹ جاری کر دیا۔

ڈریپ الرٹ میں کہا گیا کہ فینو بار ٹیبلٹ کے تین بیچ کیو اے 19، 25، 16 جعلی ہیں، کمپنی نے مارکیٹ میں دستیاب فینوبار کے تین بیچز سے لاتعلقی ظاہر کی۔

جعلی دوا میں سائیکوٹراپک، نارکوٹک و زہریلے اجزا شامل ہو سکتے ہیں۔

ڈریپ کا کہنا ہے کہ کیمسٹ فینو بار کے جعلی بیچز کی فروخت روکنے کیلئے اسٹاک چیک کریں۔

صحت سے مزید