ملتان (سٹاف رپورٹر) ملتان، ڈی جی خان اور بہاولپور ڈویژن کے وکلا آ ج فل ڈے ہڑتال کریں گے، بار عہدیدار کے اعلامیہ کے مطابق ہارون آباد کے سینئر وکیل حافظ نثار کے نامعلوم ملزمان کے ہاتھوں قتل کیخلاف عدالتوں میں پیش نہیں ہونگے ۔ اور ہائیکورٹ کے سوا دیگر تمام عدالتوں میں مقدمات کی پیروی سے اجتناب کیا جائے گا۔