حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) دادو کے رہائشی انور ملاح نے علاقے میں منشیات فروشی کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ اس موقع پر انہوں نے الزام عائد کیا کہ علاقے میں پولیس کی سرپرستی میں کھلے عام منشیات فروخت کی جارہی ہیں جس کی وجہ سے علاقے میں نوجوان نسل نشے کی عادی ہوگئی ہے جبکہ ماہ رمضان میں پولیس جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی کرنے کے بجائے انہیں تحفظ فراہم کررہی ہے۔ انہوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ علاقے میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی کرکے نوجوان نسل کو منشیات کا عادی ہونے سے بچایا جائے۔