گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)ڈی سی او گوجرانوالہ محمد عامر جان نے کہا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل حل کرنے اور انہیں ان کا حق دلانے کے لیے پولیس اور انتظامی افسران مل کر اقدامات کریں ان کا بھیجا ہو ا سرمایہ معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ اوور سیز پاکستان کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر( سٹی) عتیق الرحمن ، اسسٹنٹ کمشنر کامونکی بلال فیروز جوئیہ ، نوشہرہ ورکاں احسان اللہ کدھرو دیگر شریک تھے ۔