گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)کمشنر گوجرانوالہ کیپٹن(ر) محمد آصف نے کہا ہے کہ گوجرانوالہ ڈویژن میں کسی بھی سستے رمضان بازار میں ناقص آٹا فروخت نہیں ہو رہا ہم نے ہر رمضان بازار میں آنے والے ملوں سے آٹاکے سیمپل لیکر لیبارٹری سے ٹیسٹ کروائے ہیں اور ٹیسٹ رپورٹ کلیر آئی ہے جس کے بعد آٹے کی فروخت شروع کروائی ہے ۔