گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)گوجرانوالہ ڈویژن میں ود ہولڈنگ ٹیکس کا نفاذ شروع پہلے مرحلے میں تمام میرج ہالز مالکان کو ود ہولڈنگ ٹیکس کے نوٹس جاری کر دیئےگئے ہیں ودہولڈنگ ٹیکس جمع نہ کروانے کیخلاف ایف بی آر ایکٹ کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی ،میرج ہال مالکان ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ہم پہلے ہی بہت سارے ٹیکس ادا کر رہے ہیں اس ٹیکس کے بعد شرح 27فیصد تک پہنچ جائے گی جو کسٹمرزاورمیرج ہال مالکان سےزیادتی ہوگی ۔