گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن گوجرانوالہ ڈویژن کی ٹیموں نے دو ارب روپے ٹارگٹ پورا کرنے کیلئے سرکاری اوقات کے علاوہ بھی کام کرنا شروع کر دیا جبکہ ایک ایم پی اے کے قریبی رشتہ دار سمیت بارہ پراپرٹی ٹیکس نادھندگان جو سالہا سال سے ٹیکس جمع نہ کروا رہے تھے کیخلاف مقدمات درج کروا دیئے گئے ہیں ڈائریکٹر ایکسائز راؤ شکیل الرحمن نے بتایا کہ ڈویژن بھر کے ایسے پراپرٹی ٹیکس نادھندگان جو سالہا سال سے ٹیکس جمع نہیں کروا رہے کیخلاف مقدمات درج کروا دیئے گئے ۔