• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوجرانوالہ،جعلی مشروبات اورکول ڈرنکس بنا نیوالی فیکٹری پر چھاپہ

گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر گوجرانوالہ محمد طارق قریشی نے اسسٹنٹ کمشنر سٹی عتیق الرحمن ، ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر احسان اسد اورفوڈ انسپکٹرز کے ہمراہ پیپلز کالونی نگار پھاٹک کے نزدیک جعلی مشروبات اور کول ڈرنکس بنانے والی فیکٹری اور گودام کو سیل کر دیا اور فیکٹری مالک کو گرفتار کر کے پولیس کے حوالے کر دیا، کارروائی کے دوران بڑی مقدار میں بوتلوں کی تیاری میں استعمال ہونے والے مضر صحت کیمیکلز اور مختلف برانڈز کے کلرز قبضے میں لے لیے ، مالکان کے خلاف  مقدمہ درج کرنے کی پولیس کو درخواست بھی دے دی گئی ۔
تازہ ترین