• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت: سڑک بنانے میں جعلسازی، موٹے قالین پر ڈامر کی تہہ بچھا دی

بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے رہائشی یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ ان کے علاقے میں بننے والی نئی سڑک دراصل سڑک نہیں بلکہ بہت موٹا قالین ہے جس پر ڈامر کی پتلی تہہ ڈال دی گئی۔

مقامی اخبار کے مطابق کرجات ہست پخاری گاؤں کے رہنے والے بہت عرصے سے اپنی ٹوٹی سڑکیں بنوانے کیلئے منتخب نمائندوں سے التجا کر رہے تھے۔

پچھلے مہینے سڑک بنوا دی گئی لیکن گاؤں والوں کی خوشی کچھ وقت ہی کی رہی۔

انہوں نے دیکھا کہ سڑک بنانے والی کمپنی نے موٹے قالین پر پتلی سے ڈامر ڈال کر ان کے ساتھ دھوکا کیا ہے۔

گاؤں والوں نے ڈامر چڑھا قالین اٹھا کر دکھایا کہ سڑک جعلی ہے، یہ ویڈیو پچھلے ہفتے سے ٹوئٹر پر وائرل ہو رہی ہے۔

یہ سڑک وزیراعظم نریندر مودی کی دیہی سڑک اسکیم کے تحت تیار کی گئی تھی۔

دلچسپ و عجیب سے مزید