• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: سرجانی میں فائرنگ سے 1 شخص جاں بحق، دوسرا زخمی، حملہ آور گرفتار

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن کے یارو گوٹھ میں فائرنگ سے 1 شخص جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا، پولیس نے فائرنگ میں ملوث 1 شخص کو گرفتار کر لیا ہے۔

پولیس کے مطابق یارو گوٹھ میں فائرنگ سے 2 افراد وکیل اور اصغر زخمی ہوئے تھے، وکیل نے عباسی شہید اسپتال پہنچنے سے قبل ہی دم توڑ دیا تھا۔

جاں بحق شخص کے بھائی نے بتایا ہے کہ وکیل اور زخمی اصغر گارمنٹس فیکٹری سے کام کر کے واپس آ رہے تھے کہ فائرنگ کا نشانہ بن گئے۔

جائے وقوع کے قریب واقع ہوٹل کے مالک مہتاب نے ’جیو نیوز‘ سے گفتگو میں بتایا ہے کہ جاں بحق اور زخمی پر فائرنگ ہوٹل سے نہیں ہوئی۔

مہتاب نے بتایا کہ روڈ کے دوسری سمت سے فائرنگ کی آواز آئی، کچھ دیر بعد ایک زخمی شخص بھاگتا ہوا ہوٹل آیا، ہم نے زخمی کو چھپنے کے لیے ہوٹل کے اندر آنے دیا۔

ہوٹل مالک کے مطابق زخمی شخص نے بتایا کہ اس کا دوسرا ساتھی گولی لگنے سے زخمی ہو کر روڈ پر پڑا ہے، جس پر ہم نے ایمبولینس بلا کر دونوں زخمیوں کو اسپتال روانہ کیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ میں ملوث شعیب نامی شخص کو گرفتار کر لیا ہے، شعیب 2 سال پہلے بھی گرفتار ہو چکا ہے۔

قومی خبریں سے مزید