• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجٹ پیش کیے جانے میں کچھ دیر باقی، ماہرین کی رائے کیا ہے؟

فائل فوٹو
فائل فوٹو

آج پیش کیے جانے والے وفاقی بجٹ پر ماہرین کی جانب سے رائے دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

ماہر ٹیکس امور ذیشان مرچنٹ نے کہا ہے کہ رواں سال کا ٹیکس ٹارگٹ ہم حاصل نہیں کر پارہے؟ آپ نان فائلر سے کون سا نیا ٹیکس لے رہے ہیں، یہ تو سسٹم میں نہیں ہے۔

ذیشان مرچنٹ کا کہنا ہے کہ جب تک ان سیکٹرز کو سسٹم میں نہیں لائیں گے بحث کا کوئی فائدہ نہیں، جتنے ٹیکس یہ لگا سکتے تھے لگا چکے اور اب مزید کی گنجائش نہیں۔

معاشی تجزیہ کار خرم شہزاد نے کہا کہ سرمایہ کار ملک میں پیسہ لگانے سے پہلے سوچتے ہیں، ڈالر کے اتار چڑھاؤ سے متعلق بھی سرمایہ کار سوچتے ہیں۔

اس حوالے سے زبیر موتی والا کا کہنا ہے کہ بجٹ میں نئے ٹیکس لگانے پڑیں گے، سمجھ نہیں آتا کتنے ٹیکس لگائیں گے۔

تجارتی خبریں سے مزید