• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجٹ 24-2023: بجلی کی پیداوار، ترسیل اور تقسیم کیلئے 107 ارب روپے مختص

وفاقی حکومت نے نئے مالی سال کے بجٹ میں بجلی کی پیداوار، ترسیل اور تقسیم کی بہتری کیلئے 107 ارب روپے کی رقم مہیا کی ہے۔

ملک میں بجلی کی پیداواری صلاحیت 41 ہزار میگاواٹ تک پہنچ چکی ہے۔

بجلی کے شعبے میں کوئلے سے چلنے والے جامشورو پاور پلانٹ (1200 میگاواٹ) کی تکمیل کیلئے اگلے مالی سال میں 12 ارب روپے کی رقم فراہم کی جائے گی۔

پاکستان اور تاجکستان کے درمیان 500 کلوواٹ ٹرانسمیشن لائن کے منصوبے کو آگے بڑھانے کیلئے 16 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔

NTDC کے موجودہ گرڈ اسٹیشنز کی استعداد میں بہتری لانے کیلئے 5 ارب روپے، سکی کناری، کوہالہ اور محل ہائیڈرو پلانٹ سے بجلی کی ترسیل کے لیے 13 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔

بجٹ 24-2023 میں داسو ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی ترسیل کیلئے 6 ارب روپے فراہمی کی تجویز پیش کی گئی ہے۔

تجارتی خبریں سے مزید