• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترقیاتی منصوبوں پربجٹ مختص نہیں، تنخواہوں میں اضافہ مایوس کن، ڈاکٹرز

لاہور(محمد صابر اعوان سے ) ڈاکٹرز کی تنظیموں اور ینگ ڈاکٹرز نے وفاقی بجٹ کو صحت کے شعبوں، امراض کی تحقیق ،ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن سمیت ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کے حوالے سے مایوس کن قرار دیا۔ پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر اشرف نظامی، پی ایم اے کے ترجمان ڈاکٹر شاہد چوہدری، ڈاکٹر اظہار چوہدری نے کہا کہ وفاقی حکومت نے صحت کےترقیاتی منصوبوں پر کوئی بجٹ مختص نہیں کیا ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر سلمان کاظمی نے کہا کہ بیماریوں پر پیسے لگانے کی بجائے بیماریوں کی روک تھام کے لئے بجٹ میں کوئی رقم مختص نہیں کی گئی ڈاکٹر عاطف چوہدری اور ڈاکٹر سلمان حسیب نے کہا کہ تنخواہوں میں مہنگائی کے تناسب سے 35فیصد اضافہ کم ہے جنرل کیڈر ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر مسعود شیخ نے کہا کہ تنخواہوں میں اضافہ بہتر اقدام ہے مگر بجٹ میں صحت کے شعبے میں نئی اصلاحات کی اشد ضرورت ہے ۔
لاہور سے مزید