• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افواج پاکستان نے قوم کاسرفخر سے بلند کردیا،راناجمیل منج

لاہور(اپنے نامہ نگار سے) پاکستان پیپلزپارٹی لاہور کے جنرل سیکرٹری رانا جمیل منج نے کہا ہے کہ افواج پاکستان نے دشمن بھارت کو منہ توڑ جواب دیکرقوم کا سر فخر سے بلند کر دیا،قوم اپنی افواج کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہے،دشمن کو ہر محاذ پر منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی خودمختاری اور قومی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔