• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسلح افواج کی پیشہ وارانہ مہارت نے دشمن کے عزائم کو ناکام بنادیا، علماء

لاہور(خبرنگار) چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹرمحمدراغب حسین نعیمی نے جامعہ نعیمیہ میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مسلح افواج نے پیشہ ورانہ مہارت سے دشمن کے ناپاک عزائم کوناکام بنایا ۔اسلامی جمہوری اتحاد پاکستان کے سربراہ اور مرکزی جماعت اہل حدیث پاکستان کے امیر علامہ زبیر احمد ظہیر اور جماعت کے مرکزی رہنماوں نے نمازِ ظہر کے بعد جامعہ عمر بن عبدالعزیز گلبرگ میں شکرانے کے نوافل ادا کئے علامہ زبیر احمد ظہیر نے کہا ہے کہ افواجِ پاکستان نے میدان جنگ میں ہمیشہ شاندار فتح حاصل کی ہے مگر ماضی میں تمام جیتی ہوئی جنگیں ہم مذاکرات کے ٹیبل پر ہارتے رہے ہیں۔ لہذا مذاکرات میں اپنے موقف پرقائم رہنا چاہیے، وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے پاکستانی فوج، حکومت اور قوم کو بنیان مرصوص آپریشن کی کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ دشمن کا غرور خاک میں مل گیا ۔