• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیز فائر سے خطے میں امن کی نئی صبح طلوع ہوئی ،فیصل کھوکھر

لاہور(اپنے نامہ نگار سے)صوبائی وزیر کھیل ملک فیصل ایوب کھوکھر نے کہا ہے کہ حالیہ سیز فائر نے خطے میں امن کی نئی صبح کی نوید دی ہے۔ پوری قوم پاک فوج کی قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے جنہوں نے ہر محاذ پر مادرِ وطن کا دفاع بہادری سے کیا۔وزیر کھیل نے کہا کہ مودی حکومت کی جنگی جنونیت اور سازشی عزائم کو عالمی سطح پر بری طرح بے نقاب کر دیا گیا ہے۔ ملک فیصل ایوب کھوکھر نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ خطے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے مؤثر کردار ادا کرے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم متحد ہو کر ہر دشمن کا مقابلہ کر رہی ہے، اور دشمن جان لے کہ پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کا انجام عبرتناک ہوگا۔وزیر کھیل نے شہداء کے خاندانوں سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ ان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔