• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنر ل ہسپتال کے8آپریشن جدید طبی آلات سے لیس ،پروفیسر فاروق افضل

لاہور ( جنرل رپورٹر ) کسی بھی ناگہانی صورتحال سے بلا تعطل نمٹنے کیلئے لاہور جنرل ہسپتال شعبہ ایمرجنسی کے 8آپریشن تھیٹرز کو جدید طبی آلات سے لیس کرنے کے علاوہ وافر مقدار میں جان بچانے والی ادویات فراہم کر دی گئیں ہیں۔ ہیڈ آف دی ڈیپارٹمنٹ سرجری پی جی ایم آئی، ایل جی ایچ پروفیسر ڈاکٹر محمد فاروق افضل نے بتایا کہ شعبہ سرجری کے علاوہ تمام شعبوں کے ہیلتھ پروفیشنلز مریضوں کی بہتر نگہداشت اور بروقت طبی امداد کی فراہمی کیلئے الرٹ ہیں۔ انہو ں نے کہا کہ ایل جی ایچ پبلک سیکٹر میں واحد ہسپتال ہے جہاں 2ویسکولرز سرجنز بھی دکھی انسانیت کا علاج کر رہے ہیں۔