• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر ریلیاں، اظہار تشکر

لاہور(خبرنگار) نولکھا چرچ میں پاک فوج کو سلام پیش کرنے کے لیے بین المذاہب تشکر ریلی نکالی گئی، چیئرمین انٹرفیتھ ڈائیلاگ فورم ماڈریٹر ڈاکٹر مجید ایبل ، چیئرمین کل مسالک علماء بورڈ مولانامحمدعاصم مخدوم اور ہندو رہنما پنڈت بھگت لال کھوکھر نے قیادت کی ۔ مولانا محمد عاصم مخدوم نے کہا کہ پاک فوج دنیا کی پہلی نمبر کی فوج ہے آج ثابت بھی کر دیا ہے ۔ ڈاکٹر مجید ایبل نے کہا ہم ہر دم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ، پنڈت بھگت لال نے کہا دشمن نے رات گئے حملہ کیا ہماری فوج نے جوابی کاروائی کی ہے ہم پاک فوج کے ساتھ ہیں۔ استحکام پاکستان پار ٹی نے یوم تشکرریلی نکالی ، ریلی میں پاک فضائیہ اور افواج پاکستان سے مکمل اظہار یکجہتی کیا گیا۔ شعیب صدیقی، ملک زمان نصیب، تسکین خاکوانی نے ریلی کی قیادت کی۔ ریلی میں شہریوں اور پارٹی کارکنان کی بڑی تعداد نے سپہ سالار کے حق میں نعرے بازی کے ذریعے خراج تحسین پیش کیا۔ آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی کی خوشی میں کیک بھی کاٹا گیا۔ یوحنا آباد میں مسیحی برادری کی جانب سے پاکستان کی مسلح افواج سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ریلی نکالی گئی اقلیتی مشاورتی کونسل سہیل عالم نے کہا کہ ہماری افواج نے جس بہادری، پیشہ ورانہ مہارت اور قربانی کے جذبے سے بھارت کے خلاف دفاع کیا، وہ قابلِ فخر اور قابلِ تقلید ہے ۔