• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جی سی یونیورسٹی کا انٹرداخلوں میں اوپن میرٹ پر1200اضافی نشستوں کااعلان

لاہور(خبرنگار) گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور نے انٹرمیڈیٹ داخلوں میں اوپن میرٹ پر 1200 اضافی نشستوں کا اعلان کردیا، جی سی یو کے ڈائریکٹر انٹرمیڈیٹ اسٹڈیز کے مطابق، یہ نشستیں یونیورسٹی کے مین کیمپس میں سیکنڈ شفٹ اور کالا شاہ کاکو کیمپس میں مارنگ شفٹ میں دیے جائیں گے۔ مین کیمپس میں دوپہر 2 بجے سے شام 6 بجے تک سیکنڈ شفٹ میں پری انجینئرنگ، پری میڈیکل، کمپیوٹر سائنس، جنرل سائنس، کامرس اور ہیومینیٹیز میں داخلے ہوں گے۔ کالا شاہ کاکو کے نئے کیمپس میں مارننگ شفٹ میں پری انجینئرنگ، پری میڈیکل اور کمپیوٹر سائنس میں داخلے دیے جائیں گے۔ داخلہ فارم جمع کروانے کی آخری تاریخ 20 مئی ہے۔