• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت بھول گیاتھا کہ اس کاکس قوم سےپالاپڑ اہے،پنجاب بارکونسل

لاہور( اپنے نامہ نگار سے) پنجاب بار کونسل کے وائس چیئرمین عرفان صادق تارڑ نے پاک افواج کے آپریشن ʼʼبنیان مرصوص ʼʼکی کامیابی پر پاکستانی قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت نے پاکستان کی امن کی خواہش کو کمزوری سمجھا جس کے بعد بھرپور جواب دینا نا گزیر ہو گیا تھا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارت نے طاقت کے نشے میں چُور ہو کر جارحیت کی لیکن وہ یہ بھول گیا تھا کہ اس کا کس قوم سے پالا پڑا ہے۔